top of page

رجسٹرڈ
رجسٹرڈ

شعبہ
تحفیظ القرآن
حفظ قرآن کریم کے دوران تلفظ، صحتِ لفظی اور تجوید کے اصولوں جیسے: غنہ، اخفاء، قلقلہ وغیرہ پر خصوصی توجہ دیجاتی ہے۔ اور اس مقصد کیلئے مدرسہ کا اپنا شائع کردہ "تجویدی قاعدہ" بھی پڑھایا جاتا ہے ، جوکہ مہتمم مدرسہ جناب قاری محمد فداءاللہ صاحب کی تصنیف ہے، تاکہ آغازِ حفظ سے ہی طلبہ تجوید کے قوانین کے مطابق درست قرآن پڑھ سکیں۔
حفظِ قرآنِ مجید کیساتھ ساتھ عقائد، عبادات، اخلاقیات، مسنون دعاؤں اور طہارت کے مسائل پر مشتمل کتاب "تعلیم الاسلام" بھی طلبہ کو پڑھائی جاتی ہے جوکہ 4 جلدوں میں ہے۔
اس کے علاوہ طلبہ کو ترتیل (تلاوت) سکھانے کیلئے الگ استاذ مقرر ہیں جو طلبہ کو روزانہ مشق کرواتے ہیں۔
bottom of page