
رجسٹرڈ
رجسٹرڈ

شعبہ
فاطمۃ الزہراء (رض)
مدرسہ مرکزی دارالتجوید و القراءت (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام سرکلر روڈ شاہ عالم چوک لاہور میں بنات کیلئے شعبہ فاطمۃ الزہراء ؓ مصروفِ عمل ہے ، جس میں درسِ نظامی کا 4 سالہ نصاب پڑھایا جاتا ہے ، جس میں تفسیر، حدیث، فقہ، اصول فقہ، عربی ادب و انشاء ، نحو صرف وغیرہ شامل ہیں۔
تعلیمی نصاب کے ساتھ ساتھ طالبات کی دینی تربیت اور امورِ خانہ داری سکھانے کا خصوصی اہتمام بھی شامل ہے۔
جبکہ الحمد للہ درسِ نظامی کا وفاق المدارس سے منظور شدہ 6 سالہ کورس بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ ان شاءاللہ تعالیٰ
اعدادیہ: مختصر دورانیہ کا کورس جس میں بنیادی عقائد و اعمال کو شاملِ نصاب کیا گیا ہے۔
صفّ النساء: خواتین کیلئے ایک سالہ نصاب جس میں بنیادی تعلیمات کے علاوہ حسنِ معاشرت اور تربیتی معاملات پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
ہفتہ واری درس: جمعۃ المبارک کے دن ایک گھنٹہ کیلئے اصلاحی بیان کا سلسلہ بھی الحمدللہ گزشتہ بیس سال سے جاری ہے ، جس میں مختلف موضوعات پر دروس دیئے جاتے ہیں ، مدرسہ کی طالبات کے علاوہ محلہ اور قریبی علاقوں سے بھی خواتین شرکت کر کے مستفید ہوتی ہیں۔
استقبالِ رمضان کیمپ: رمضان المبارک سے قبل شعبان کے مہینہ میں استقبالِ رمضان کے سلسلہ میں ہفتہ وار دروس کا سلسلہ جاری رہتا ہے ، جس میں خواتین کو رمضان المبارک کا مہینہ کیسے گزارنا ہے اور اس سے کیسے بھر پور فائدہ اٹھانا ہے؟ کیلئے تیار کیا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں الحمدللہ قریبی علاقوں کی خواتین کی ایک کثیر تعداد شرکت کرتی ہے۔
"فالحمد للہ علیٰ ذلک"
صدر معلّمہ شعبہ فاطمۃ الزہراء (رضی اللہ تعالیٰ عنہا)
زیر اہتمام
مدرسہ مرکزی دارالتجوید والقراءت (رجسٹرڈ)
چوک شاہ عالم سرکلر روڈ لاہور (پنجاب)